متحدہ عرب امارات

مصافہ صنعتی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

خلیج اردو
ابوظہبی: ابوظہبی کے مصافہ صنعتی علاقے میں منگل 28 اکتوبر کو تجارتی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل مکمل کرلیا اور بعد ازاں کولنگ اور دھوئیں کے اخراج کا عمل شروع کیا گیا۔

ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے سے متعلق درست معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کی جائیں۔ حکام کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گزشتہ ماہ بھی مصافہ صنعتی علاقے میں ایک گودام میں آگ بھڑکی تھی جسے پولیس اور سول ڈیفنس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بجھا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button