خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو گھر میں قرنطینہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اب کورونا کے مثبت مریض کو مرض کی شدت سے قطع نظر علاج کے لیے ابو ظہبی کے فیلڈ ہسپتالوں یا ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
اس ہفتے کے آغاز میں ہسپتالوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے مانیٹرنگ پروگرام کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس کا مطلب ہے ایسے مریض جن کی علامات ظاہر نہیں ہوتی اب انہیں بھی ابوظہبی کے فیلڈ ہسپتالوں یا ہوٹلوں میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آںے تک قرنطینہ کیا جائےگا۔
نجی خبر رساں ادار دی نیشنل کے مطابق حکام نے منگل کے روز اس نئے اقدام کی تصدیق کی ہے۔
ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر شادا الغزالی نے دی نیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ” اگست کے آخر میں گھر میں قرنطینہ کرنے کے پروگرام کو بند کر دیا گیا ہے۔ اور کورونا کے تمام کیسز کو آئسولیشن سنٹرز اور ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا گیا ہے”۔
ڈاکٹر شادا کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کورونا کے تمام مریضوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور وہ باقی لوگوں میں نہ جا سکیں۔
ابو ظہبی کے این ایم سی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر روی اروڑا نے بتایا کہ "گھر میں آئسولیشن کرنا زیادہ مناسب نہیں ہے کیونکہ لوگ شارٹ کٹ لے سکتے ہیں”۔ “ اب فیلڈ ہسپتال ہیں اور مریضوں کی تعداد کم ہے، لہذا گھروں گھر میں آئسولیشن بند کردی گئی ہے”۔
"موجودہ قواعد یہ ہیں کہ اب کورونا کے تمام مثبت مریضوں کو فیلڈ ہپستالوں میں داخل کیا جانا ضروری ہے۔”
جیسے ہی کسی فرد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی گی تو وہ اس ہیلتھ سنٹر سے باہر نہیں جا پائیں گے۔
ابوظہبی شہر میں پانچ فیلڈ ہسپتال ہیں جن میں مجموعی طور پر 12 سو بیڈوں کی گنجائش ہے۔ اور ان میں 225 بیڈ انتہائی نگہداشت کے ہیں۔
یاد رہے کہ جون میں ابو ظہبی نیشنل ایگزیبیشن سنٹر کے فیلڈ ہسپتال سمیت دیگر کئی ہسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم اب کیسز دوبارہ بڑھنے کے باعث ابوظہبی حکام کی جانب سے کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط میں سختی لائی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ابوظہبی حکام نے امارات میں داخلے کے لیے قواعد میں سختی بڑہا دی تھی۔
اس سے پہلے ابوظہبی میں لوگوں کے داخلے کے لیے لیزر ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی تھی۔ تاہم اب دبئی سے ابوظہبی داخل ہونے والے افراد کو لیزر ٹیسٹ کے ساتھ کورونا کا پی سی آر ٹٰیسٹ بھی دیکھانا ہوگا۔
Source: The National







