متحدہ عرب امارات

آئیے جانتے ہیں ابوظہبی میں داخلے سے متعلق پابندیوں سے رہائشیوں کی روزمرہ کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابوظہبی حکام کی جانب سے امارات میں داخلے کے لیے لگائی پابندیوں کے باعث رہائشیوں کی زندگی پر بیشتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے میں کمی واقع ہونا ہے۔

متعدد افراد اب آن لائن اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو مل پاتے ہیں۔ کیونکہ 2 جون سے ابوظہبی میں داخلے کے لیے متعدد شرائط نافذ کی گئی ہیں۔ جس کے بعد امارات میں داخلے کا پراسیس طویل اور مشکل ہوگیا ہے۔

بدھ کے روز ابوظہبی کی کورونا سے متعلق ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹٰی نے ابوظہبی میں داخلے کے لیے ضروری نئی شرائط کا اعلان کیا ہے۔

نئی شرائط کے مطابق 8 نومبر سے ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ ساتھ رہائشیوں کو ابوظہبی میں اپنے قیام کے چوتھے دن اور آٹھویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

ان پابندیوں کے لوگوں کی زندگی پر کیا اثرات ہوئے ہیں؟

ابوظہبی کے رہائشی ایک 47 سالہ ٹیلی کام انجینئر نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پچھلے کچھ ماہ سے دبئی میں مقیم اپنی بہنوں اور دوستوں نے نہیں مل پایا۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے صرف آن لائن ملیں گے۔ لہذا وہ اب اپنے دوستوں سے آن لائن ویڈیو کال کے ذریعے ہی مل پاتے ہیں۔

ابوظہبی کے ایک اور رہائشی 45 سالہ وائل کنان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک ابوظہبی سے باہر نہیں جاتے جب تک انہیں کے کوئی نہایت ضروری کام نہ ہوں۔ کیونکہ ابوظہبی میں داخل ہونے کی شرائط کچھ مشکل اور تھکا دینے والی ہیں۔

تاہم ان کے خیال میں یہ تمام پابندیوں سے ابوظہبی کے تمام رہائشیوں کی حفاظت یقینی ہوگی۔

دفتری کام کے سلسلے میں ابوظہبی سے باہر جانے والوں کا پابندیوں کے حوالے سے کیا کہنا ہے؟

دفتری کام کے سلسلے میں متعدد افراد کو ہفتے میں  کئی بار ابوظہبی سے باہر دیگر امارات کا سفر کرنا پڑتا ہے اور واپس داخل ہونے کے لیے متعدد شرائط سے انکے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

جیسا کہ ابوظہبی کے رہائشی رونالڈ سینینجو جو ایک مارکیٹنگ ایگزیکٹو ہیں، انکا کہنا ہے تھا کہ انہیں اپنے دفتری کام کے لیے ہفتے میں تین بار ابوظہبی سے باہر جانا ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ "مجھے اس صورتحال سے نمٹںے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔ وبا کے شروع ہونے سے ہر چیز مشکل ہوگئی ہے خاص طور پر بار بار کورونا ٹیسٹ کروانا”۔

ابوظہبی میں داخلے کی شرائط کیا ہیں؟

ابوظہبی میں داخل ہونے والے ہر شخص کو کورونا ٹیسٹ کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کی منفی رپورٹ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔ اور ابوظہبی میں قیام کے چوتھے روز کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور اگر قیام آٹھ دن سے زیادہ ہے تو آٹھویں دن ایک اور کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

قیام کے دوران لازم قرار دیے گئے دیگر ٹیسٹ نہ کروانے کی صورت میں جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button