متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں ٹینکر دھماکہ : دہشتگرد گروہ میں علاقائی سیکورٹی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ، حکام

خلیج اردو
ابوظبہی : ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ابوظبہی میں عوامی تنصیبات پر حملہ کے خلاف حکام شفافیت اور ذمہ دارانہ طریقہ سے کارروائی کررہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر برائے سفارتی امور ڈاکٹر انور گارگاش نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ تخریب کار گروہ علاقائی سیکورٹی کے موئثر نظام کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ مشتبہ آئل ٹینکرز کی جانب سے دارلحکومت میں دو جگہوں پر آگ لگی تھی۔ ایک جگہ پر آگ ابوظبہی نیشنل کمپنی آڈنوک میں لگی تھی جبکہ دوسری جگہ مصافحہ میں تین پیٹرولیم ٹینکر میں آگ لگی جس سے دھماکلہ ہوا اور تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

ایڈنوک کے مطابق واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔ دوسری جگہ آگ ابوظبہی ایئرپورٹ کے قریب لگی تھی جس کی وجہ سے کم تعداد میں اتحاد ایئرویز کے فلائیٹ متائثر ہوئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button