متحدہ عرب امارات

اپنے باپ کو 36 بار چاقو مار کر بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک بیٹے کی سزائی موت برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوگا، اس رپورٹ کے کچھ حصے کمزور دل افراد کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
العین : نشے کا عادی بیٹا جس نے باپ کو بے دری سے قتل کیا اور میڈیا میں یہ معاملہ خبروں کی زینت بن گیا۔ ہر طرف اس بدبخت بیٹے کی مذمت کی گئی اور جب ملزم کو اس کے جرم کے بدلے سزائے موت سنائی گئی تو اس نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔

ابوظبہی کی عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا موت کا حکم سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے اپنے والد کو 36 بار چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم کے مطابق اس کے والد نے مبینہ طور پر اسے رقم دینے سے منع کیا تھا۔

یہ واقعہ پچھلے رمضان کا ہے جہاں نماز تراویح کے بعد واردات ہوئی تھی۔ متائثرہ خاندان نے ملزم کو معافی دینے سے انکار کیا ہے۔

پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نشے کا عادی بیٹا جب باپ سے پیسے مانگتا تھا تو اس کا والد جانتا تھا کہ بیٹا اسے منشیات کیلئے استعمال کرے گا جس کی وجہ سے وہ منع کر دیتا تھا لیکن بیٹا اس عادت سے ناخوش تھا اور ایک دن اس نے والد کو تیزدھار آلے سے حملے کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق مجرمک اپنے والد پر تشدد بھی کرتا تھا۔ اس سے قبل اسے بحالی مرکز میں علاج کیلئے بھی رکھا گیا تھا۔

وقوع کے روز بیٹے نے باپ سے کچھ معاملات پر بات چیت کیلئے کہا اور اس بہانے اسے صحن میں بلایا اور موقع پاتے ہی اس پر حملہ کیا اور تیز دھار آلے سے 36 مرتبہ اسے زخمی کرکے قتل کا موجب بنا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button