پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی فنڈ برائے ترقی نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ دو ارب ڈالر رول اوور کردئیے: اسحاق

خلیج اردو: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ 2ارب ڈالررول اوور کردئیے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے گزشتہ ہفتہ دورہ امارات کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجہ میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (اے ڈی ایف ڈی) نے سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کردہ دوارب ڈالر رول اوور کردئیے ہیں۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات اور دوستی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button