خلیج اردو
23 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی مین تین پرنٹنگ پریسز کو بند کرکے مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ لوگوں کو غیر قانون مساج سنٹرز کیلئے ویزیٹنگ کارڈز چھپواتے تھے اور انہوں نے ایک لاکھ کے قریب کارڈز چھپوا کر تقسیم کیے تھے۔
ایک گروہ جو العین اور ابوظبہی میں کارڈز تقسیم کرنے کے مہم پر تھے۔ابوظبہی پولیس کے مطابق انہیں ان کے خفیہ ذرایع کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ابوظبہی پولیس میں کریمینل سیکورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کو 8002626 نمبر پر کریں۔
Source : Khaleej Times