متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام کا شاندار اقدام: ایکسپائر رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو بھی مفت کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے ایکساپئر ویزوں یا انٹری پرمٹ کے حامل رہائشیوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری کورونا وبا کے باعث پیدا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے رہائشیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے دی گئی ہے۔

لہذا اگر آپ کا انٹری پرمٹ یا رہائشی ویزا ایکسپائر ہو چکا تو بھی آپ کسی بھی کورونا ویکسین مفت لگوانے کے لیے کسی بھی مجاز ویکسین سنٹر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

یاد رہےکہ ابوظہبی کی ایمرجنسی کمیٹی کورونا وبا سے نمٹنے کے لیتے  بدھ کے روز گرین پاس کے استعمال کی اجازت بھی دے چکی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ابوظہبی کے عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے رہائشیوں کے پاس الحسن ایپ میں گرین پاس ہونا ضروری ہے۔

ان عوامی مقامات میں شاپنگ مالز اورسپر مارکیٹیں، جم، ہوٹل، عوامی پارک اور ساحل، نجی ساحل اور سوئمنگ پول، تفریحی مراکز، سینما گھر، عجائب گھر، ریستوراں اور کیفے شامل ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button