خلیج اردو ، 15 دسمبر 2021
ابوظبہی :کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں ابوظبہی نے کوششیں تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ بارڈر پر آنے والوں کو سخت چیکنگ سے گزاریں گے ۔ اس حوالے سے مسافروں کو 19 دسمبر بروز اتوار سے بارڈر پر سکینرز سے گزرنا ہوگا۔
یہ اسکینرز بارڈرز پر لگائے گئے ہیں جن پوائنٹ سے گزر کر کرونا وائرس کے تدارک کیلئے کوششیں ہوگی۔
ڈرائیور کو بارڈر پر ای ڈی ای ڈیوائسز کی مدد سے اسکین کیا جائے گا۔ یہ ڈیوائسز دارلحکومت کے مالز پر عام ہیں جہاں انسداد کرونا کے سلسلے میں یہ ڈیوائسز لگائے گئے ہیں۔بارڈر پر یہ اسکینرز اتوار سے نصب کیے جائیں گے۔
اگر اسکینگگ کے دوران کسی میں کرونا وائرس کی کوئی نشانہ پائی گئی تو ان کا مفت ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا جس کا نتیجہ 20 منٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ای ڈی ای ڈیوائسز میں اعلی سطح کے اسکینرز لگائے گئے ہیں۔ اس سے کرونا وائرس کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تشخص ہوتی ہے ۔
ابوظبہی حکومت کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں صرف 0.05 فیصد میں وائرس کی تشخیص ہوتی ہے۔
Source : The National News







