متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 15 ہزار رضاکار کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے دستیاب

متحدہ عرب امارات کے باشندوں نے کویڈ 19 ویکسین ٹرائل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا :وزیر محکمہ صحت

(خلیج اردو دبئی ) متحدہ عرب امارات میں 15 ہزار رضاکار کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے دستیاب ہوچکے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو رضاکاروں کے لئے بنائے گئے ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کررکھا ہے۔

ابو ظہبی میڈیا کے مطابق کویڈ 19 ویکسین کے لئے دستیاب رضاکار اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کے لئے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس وبائی صورتحال میں اپنی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

محکمہ صحت ابو ظہبی کے مطابق پہلے ہفتے میں 10 ہزار رضاکار کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے دستیاب تھے جبکہ دوسرے ہفتے میں رضاکاروں کی تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ۔

کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے کچھ ہدایات جاری کی گئی ہے میں رضاکاروں کے لئے ضروری ہے کہ انکی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہو۔ رضاکار کی صحت اچھی ہو اور کسی وبائی بیماری کا شکار نہ ہوا ہو ۔ رضاکار کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار نہ ہوا ہو ۔

ابوظہبی میں ویکسین ٹرائل کا مقصد امارتی باشندوں کو کویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ ابتدائی تجربہ کے بعد یہ ویکسین ابو ظہبی میں تیار کی جائے گی ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button