متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں اچھی منصوبہ بندی کے بدولت یومیہ کوویڈ 19 کیسز میں نمایا کمی

ابو ظہبی داخلے کے وقت بارڈر پر یومیہ کویڈ 19 ٹیسٹوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی

(خلیج اردو ) ابوظہبی بارڈر پر یومیہ کویڈ 19 ٹیسٹوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی جس کا نتیجہ 5 منٹ میں وصول کیا جاتا ہے جبکہ اس کی فیس صرف پچاس درہم مقرر کیا گیا ہے ۔ ابوظہبی حکومت نے داخلے سے پہلے کویڈ 19 منفی سرٹیفیکٹ رکھنا لازمی قرار دیا ہے جو 48 گھنٹوں تک کار آمد ہوسکتا ہے ۔

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے کویڈ 19 کے خلاف اقدامات کی جہاں ساری دنیا معترف ہے وہاں متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹوں کے حساب سے کویڈ 19 کیسز کا تناسب بہت کم ہے ۔ ابوظہبی میں مجموعی ٹیسٹوں میں 3۔0 فیصد کیسز مثبت آئے جبکہ العین میں 6۔0 فیصد اور الدفرہ میں 4۔0 فیصد کیسز مثبت آئے ۔

ابوظہبی میں اختیاطی تدابیر کے بعد کویڈ 19 کیسز میں 3۔0 فیصد کمی آئی جبکہ آلدفرہ میں 4۔0 فیصد اور العین میں 6۔0 فیصد کمی آئی ۔
متحدہ عرب امارات کے دیگر ریاستوں سے ابوظہبی میں داخلے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button