متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں 205 اسکولوں نے دوبارہ کھولنے کے انتظامات مکمل کر لئے

ممکنہ طور پر ابوظہبی میں 30 اگست تک اسکول کھولے جائینگے

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں 205 اسکولوں نے دوبارہ کھولنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ممکنہ طور پر ابوظہبی میں 30 اگست تک اسکول کھولے جائینگے۔ ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابو ظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالیج نے اتوار کو پرائیویٹ اسکول کھولنے کا پلان جاری کردیا جو اگلے نصابی سال تک موثر رہے گا ۔

انتظامیہ نے پہلے ہی 30 اگست کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا اور ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کویڈ 19 ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا تھا جو اساتذہ اور طلباء کے لئے یکساں اہمیت کا حامل ہوگا ۔

نئے اعلانیہ کے مطابق پہلے ٹرم تک ان لائن کلاسز کا آپشن موجود رہے گا ۔ انتظامیہ نے کلاسز میں مساوات قائم رکھنے کے لئے ان لائن کلاسز کے ساتھ 5 ماڈلز تیار کئے ہیں ۔

اسکولوں میں 12 سال سے زیادہ بچوں کے لئے کویڈ منفی ٹیسٹ درکار ہونگے۔ اساتذہ طلباء اور اسکول عملے کے لئے روزانہ درجہ حرارت چیک کرنا لازمی ہوگا ۔ تمام اساتذہ اور طلباء ماسک پہننے کے پابند ہونگے ۔ اسکول میم 5۔1 میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا ۔ ایک کلاس میں 15 سے زیادہ طلباء نہیں بٹھائے جائینگے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button