خلیج اردو
06 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مختلف ممالک سے آنے والے افراد کی رش میں کمی آرہی ہے۔اس سے مختلف ایئرلائنز کی ٹکٹوں میں واضح کمی آرہی ہے۔ ایئرلائنز کو توقع ہے کہ اس سے مسافروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
گزشتہ ہفتے ممبئی کا جو ٹکٹ 560 درہم میں مل رہا تھا اب 400 درہم میں بک کیا جا سکتا ہے جبکہ کراچی اور لاہور کیلئے 1400 درہم میں ملنے والا ٹکٹ اب 800 درہم میں فروخت ہورہا ہے۔
فلپائن کیلئے ٹکٹ 1370 درہم میں ٹکٹ مل رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے بندشوں سے فلپائن کیلئے پروازوں کے طلب میں کمی آئی ہے۔ ابھی تک صرف فلپائنیوں اور بیرونی سفارتکاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت تھی۔ فلپائن سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے مختلف کوائف اور اجازت ناموں کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری طرف ایشیائی ممالک کیلئے قیمتوں میں استحکام آیا ہے جبکہ دبئی سے لندن کیلئے ٹکٹوں کے نرخ میں یا متواتر استحکام آرہا ہے۔
Source : Gulf News







