
خلیج اردو : امیرۃ فنڈ نے پاکستان کے شہر پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سنٹر ، ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی میں سرجیکل آنکولوجی خدمات کی شروعات کے لئے جدید ترین طبی سامان کی خریداری کے لئے 44 لاکھ درہم عطیے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام شارجہ کے حکمران کی اہلیہ ، دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن ، ٹی بی ایچ ایف کی چیئرپرسن اورفرینڈز آف کینسر پیشنٹ،ایف او سی پی کی شاہی سرپرست شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کی ہدایات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ امیرہ فنڈز سے قائم ہونے والے جدید ترین طبی آلات سے آراستہ دو آپریشن روم سے تقریباً ڈھائی ہزار کینسر کے مریضوں کو جدید ترین علاج جراحت تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس شراکت کا مقصد پشاور میں شوکت خانم اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی اہم انسانی ہمدردی کی کوششوں خصوصاً آپریشن کی ضرورت والے مریضوں کو مدد فراہم کرنا ۔
اس تعاون کا اعلان رواں سال فروری میں شیخہ جواہر کے دورہ پاکستان کے بعد کیاگیا جب انہوں نے لاہور میں ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی سمیت متعدد امدادی تنظیموں سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے ایف او سی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن ساسن جعفر نے تصدیق کی کہ صحت کی دیکھ بھال کے پائیدار منصوبوں کے لئے شیخہ جواہر القاسمی کی کوششیں سماجی شعور اور اماراتی معاشرے میں ذمہ داری کی اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔
ٹی بی ایچ ایف کی ڈائریکٹر مریم الحمادی نے انسانی ہمدردی کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے شارجہ کے اداروں کے مابین تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے کہا کہ ٹی بی ایچ ایف شارجہ کے حاکم ٰ کی اہلیہ ، شیخہ جواہر القاسمی کی رہنمائی کے تحت دنیا بھر کی کمیونٹیز کو مدد فراہم کرتی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان نے امیرہ فنڈ کی جانب سے اس اعانت پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ اس عطیہ سے کینسر کے مریضوں کی تکالیف کو دور کرنے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ترجمہ۔تنویرملک
Source : WAM







