
خلیج اردو
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر مشتمل نیا اسٹرائیک گروپ بدھ کے روز مشرق وسطیٰ پہنچ گیا۔
اے ایف پی کے مطابق یہ جنگی گروپ یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو نومبر 2025 سے خطے میں طویل عرصے سے موجود تھا۔
رپورٹس کے مطابق ابراہم لنکن پر تعیناتی کے دوران خوراک کی قلت، خراب پلمبنگ اور خودکشی کی متعدد کوششوں کے واقعات سامنے آئے تھے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر ملک میں نئی تنقید شروع ہوگئی۔
نئے طیارہ بردار جنگی گروپ کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی اور خطے میں جاری کشیدگی پر واشنگٹن میں بھی بحث جاری ہے۔







