
خلیج اردو
تائیوان کی ایوا ائیر (EVA Airways) کو سخت تنقید کا سامنا ہے جب ایک فضائی میزبان کی وفات کے چار دن بعد کمپنی نے اس کے فون پر چھٹی کی دستاویزات جمع کرانے کا پیغام بھیج دیا۔
یہ واقعہ آن لائن طوفان کا باعث بن گیا اور مزدور تنظیموں نے کمپنی کی پالیسیوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر انسانی رویے ملازمین پر شدید دباؤ ڈالتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 34 سالہ فضائی میزبان مس سن نے 26 ستمبر کو میلان سے تائیوان کے شہر تاؤیوان کے لیے طویل پرواز کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باوجود کام کیا، جس کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔
مزدور تنظیموں اور حکام نے ایوا ائیر کی پالیسیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ ملازمین کو سخت حالات میں خود پر حد سے زیادہ دباؤ ڈالنے پر مجبور کرتی ہیں۔







