متحدہ عرب امارات

سفری ٹکٹوں کی فروخت میں خردبرد کرنے والے ملزم پر مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوگی

شامی شخص نے ٹکٹوں کی قیمت میں ردوبدل اور جعلی ٹکٹوں سے ایک لاکھ 62 ہزار درہم کا فراڈ کیا

خلیج اردو
2 ستمبر 2020
دبئی: ایئر لائن کے ساتھ ملازمت کے دوران سفری ٹکٹوں کی جعل سازی اور ٹکٹوں کو مقررہ قیمت سے زیادہ میں فروخت کرکے لاکھوں درہم کا فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

دوبئی کی ماتحت عدالت میں سماعت کے دوران 30 سالہ مصری شخص نے اپنے جرائم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جس ایئرلائن میں ملازم تھا اس کے ٹکٹوں کو مقررہ قیمت سے زیادہ میں فروخت کرتا تھا اور موقع ملتے ہی جعلی ای ٹکٹ بھی جاری کرتا تھا جس سے حاصل ہونے والی رقم کو وہ اپنے لئے جمع کرتا تھا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرکے ایک سال قید اور ایک لاکھ 62 ہزار 155 درہم جرمانہ عائد کیا تھا۔

ستمبر 2019 میں مقدمہ کی سماعت کے دوران مجرم ایئرلائن کے ساتھ 2016 سے بطور سیلز مین کام کررہا تھا۔

مجرم نے ایئرلائن کو چوری شدہ رقم واپس کرنے کی حامی بھر لی تھی۔ 23 ستمبر کو مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔ سزا کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button