متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا 49 واں قومی دن : عجمان نے کونسے 49 قیدی رہا کر دیئے؟

خلیج اردو
25 نومبر 2020
عجمان: عجمان نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 49 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ عجمان کے حکمران عزت مآب شیخ حمید بن راشد النہیان جو کہ سپریم کونسل کے ممبر بھی ہے، نے ان قیدیوں کی رہائی بارے فرمان جاری کر دیا ہے۔

2 دسمبر کو امارات کے قومی دن کے موقع پر ملک گیر تقریبات اور جشن میں حصہ لینے کا انہیں موقع دیا گیا ہے اور اس دن سے ایک نئی زندگی کی شروعات کا ان کے پاس موقع ہوگا۔

شیخ حمید نے ان افراد کو زندگی کی نئی شروعات کرنے کا کہا ہے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ان قیدیوں نے سزاؤں کے دوران انتہائی خوش اسلوبی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے جیل کے اسٹاف کے ساتھ تعاون کیا اور بہترین اخلاق سے پیش آٗے۔

اس حوالے سے گفتگو میں میجر جنرل شیخ سلطان النہیان جو کہ عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف ہیں ، نے کہا کہ فرمان پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات پر فوری عمل درآمد ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button