خلیج اردو آن لائن: دبئی کی سپر مارکیٹ میں 10 اور 18 سالہ لڑکیوں کو ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 34 سالہ عرب کو گرفتار کر کے کریمنل عدالت بھیج دیا گیا۔
10 سالہ متاثرہ لڑکی نے گواہی دی ہے کہ وہ سپر مارکیٹ میں اپنی ماں کے ساتھ تھی، جب وہ دونوں یک دوسرے سے الگ ہو گئیں۔
چھوٹٰی بچی ماں سے الگ ہونے کے بعد کھلونوں کے اسٹال کی طرف گئی جہاں اسے مدعالیہ نے اچانک کمر سے پکڑا اور پوچھا کہ کیا اسے کھلونے خریدنے ہیں۔
دوسری متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ لڑکی اپنی ماں کے پاس واپس جانا چاہتی تھی لیکن مدعا علیہ جو پہلے اسے سختی پکڑے ہوے تھا بعد اس لڑکی کو چھیڑنے لگا۔
مدعا علیہ نے جیسے ہی لڑکی کو چھوڑا وہ بھاگتی ہوئی اپنی ماں کے پاس گئی اور اسے سب کچھ بتا دیا جس پر ماں نے سکیورٹی کو مدعا علیہ سے متعلق شکایت کر دی۔
دوسری طرف 18 سالہ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ بھی سپر مارکیٹ میں تھی مدعا علیہ نے سے پیچھے سے دبوچ لیا۔ جب اس نے مدعا علیہ کو دیکھا تو وہ فورا دور ہوگیا۔ لیکن جب متاثرہ لڑکی مارکیٹ کے دوسرے حصے میں چلی گئی تو مدعا علیہ اس کے پیچھے آیا اور اسے پھر سے اسے چھوا۔
دوسری بار چھوئے جانے کے بعد لڑکی سیدھی سکیورٹی گارڈ کے پاس گئی اور مدعاعلیہ کی شکایت کی۔ اور جب مدعاعلیہ کو تھانے لیجایا گیا تو اسے پتہ چلا کہ دوسری متاثرہ لڑکی کے گھر والے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی رپورٹ درج کروا رہے ہیں۔
تاہم مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا گیا جو اب جو جنسی ہراسانی کے دو مقدمات بھگت رہا ہے۔
Source: Gulf Today







