شارجہ کے صنعتی علاقے میں اپارٹمنٹ سے 660،000 درہم پر مشتمل سیف کیس چوری کرنے والے تین ایشیائی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے ایک سرمایہ دار کے گھر سے چوری کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک سرمایہ کار کے گھر سے ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس ٹیم حرکت میں آگئی اور اس جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کئے ۔ پولیس اہلکاروں کو شبہ گزار ہے کہ یہ ڈکیتی کسی جاننے والے نے کی ہے جو سرمایہ دار کو جانتا تھا یا اس کے ساتھ کام کیا تھا ۔ پولیس نے ان جگہوں پر چھاپے مارے جہاں جہاں سرمایہ دار کا سکریپ مال فروخت ہوتا ہے۔
شارجہ پولیس کے مجرمانہ تفتیشی شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم مصعب العجیل نے انکشاف کیا کہ پولیس ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جس نے اس گرہ کے مزید دو ساتھیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد تینوں کو گرفتار کر لیا گیا اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔
ان تینوں مجرموں نے بتایا کہ انہوں نے سیف کیس کو چوری کیا اور پھر کسی اور مقام پر پہنچایا جہاں انہوں نے اسے توڑ دیا اور رقم آپس میں بانٹ دی۔
ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے سرکاری وکیل کے پاس بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بازیاب شدہ رقم سرمایہ کار کو واپس کردی۔
Source : Khaleej Times







