متحدہ عرب امارات

اگر آپ کے متحدہ امارات کی آئی ڈی پر کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو آپ کیسے جان پائیں گے؟

خلیج اردو
15 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر آپ نے کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے تو اس کا پتہ کیسے چلے گا؟

حکام کی جانب سے وضع کیے گئے ضوابط میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے بہت کچھ ہے۔ گلف نیوز کے ایک صارف نے گلف نیوز سے پوچھا ہے کہمیں یہ کیسے معلوم کروں گا کہ میری آئی ڈی پر کورونا کی خلاف ورزی کی وجہ سے کوئی جرمانہ تو نہیں۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے استٖغاثہ عامہ کی ہیلپ لائن 80099999 اور ابوظبہی پولیس کا سمارٹ اپلیکیشن موجود ہے جس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کی آئی ڈی پر کوئی کورونا کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔

اس کیلئے آپ کا ابوظبہی کا رہائشی ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر یہ دیکھنا ہو کہ آپ پر کوئی جرمانہ تو نہیں ہوا ، اس کیلئے ابوؓہی پولیس اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں رجسٹریشن کرائی جائے۔ آپ فائن انکوائرئ اور پھر انکوائر امراٹس آئی ڈی میں جائیں گے جہاں اپنی آئی ڈی انٹر کرکے آپ جان پائیں گے کہ آپ پر کورونا کے حوالے سے کوئی جرمانہ ہے یا نہیں۔
یا اپ ابوظہبی پولیس کے آن لائن ویب سائٹ پر بھی چیک کر سکتے ہے (https://es.adpolice.gov.ae/trafficservices/finespublic/inquiry.aspx?Culture=en)

دبئی پولیس کسٹمر ہیلپ لائن 901 پر آپ دبئی پولیس سمارٹ اپلیکیشن استعمال کرکے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

اس اپلیکشن کو متحدہ عرب امارات بھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اپلیکشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد فائن پیمنٹ آپشن سلیکٹ کیجئے۔ اپنے فائن کے بارے میں معلوم کرکے جرمانہ کا سال 2020 منتخب کیجئے اور ٹکٹ نمبر کی جگہ اپنا اماراتی آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالیے۔ اپلیکیشن سے آپ کو معلوم پڑ جائے گا کہ آپ پر کورونا سے متعلق کوئی خلاف ورزیاں ہیں یا نہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button