متحدہ عرب امارات

کراچی میں سٹاک ایکسچینج پر حملہ، ’چاروں حملہ آور ہلاک‘

کراچی میں پولیس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کرنے والے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور رینجرز حکام نے تصدیق کی ہے کہ چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

شہر قائد کے کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر پیر کی صبح حملہ آوروں نے حملہ کیا، دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔

نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے ویڈیوز میں سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ پولیس نفری اور فلاحی اداروں کی گاڑیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں تقریباً دو ہزار کے قریب افراد موجود ہوتے ہیں۔

سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے قریب ہی پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت بھی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو سکیورٹی فراہم کرنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہ موجود ہیں اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔

 

Source : Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button