متحدہ عرب امارات

آذربائیجان کے یومِ فتح کی شاندار تقریب، وزیر اعظم شہباز شریف، ترک صدر اردوان اور عالمی رہنماؤں کی شرکت، جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ، جنگی ساز و سامان کی نمائش

خلیج اردو
باکو: آذربائیجان کے یومِ فتح کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں جنگی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاکستان آرمی کے خصوصی دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کر کے شرکاء سے زبردست داد سمیٹی۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی یکجہتی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، مشکل گھڑی میں دوستوں نے جس طرح ساتھ دیا، وہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ ایک جسم کی مانند ہیں، تینوں برادر ملکوں نے بارہا اپنی دوستی اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت نہایت اہمیت کی حامل تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے دانت کٹھے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے اور دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین نہیں بلکہ ایک خاندان کی مانند ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button