متحدہ عرب امارات

دبئی: 16 سالہ بچی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والے 6 افراد کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا کہ گیا کہ 1 خاتون سمیت 6 بنگلہ دیشی باشندوں پر یہ الزام ہے کہ  انہوں نے ایک 16 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی کو دھوکے سے متحدہ عرب امارات بلایا اور پھر اسے دبئی کے الکراما کے علاقے میں واقع چکلے پر جسم فروشی کے لیے مجبور کیا۔ لیکن جب لڑکی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

دبئی پولیس کو معلومات ملی تھی کہ ایک کم سن لڑکی کو جسم فروشی کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس اس لڑکی کی مدد کو پہنچی۔

ریکارڈ کے مطابق 36 سالہ بنگلہ دیشی خاتون نے یتیم لڑکی کو دبئی میں بطور گھریلو ملازمہ پیشکش کی تھی۔ جبکہ دیگر مدعاعلیہان میں سے دو افراد نے اس لڑکی کی عمر زیادہ ظاہر کرنے کے لیے اس کا جعلی پاسپورٹ تیار کیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے ایک اپارٹمنٹ میں لیجایا گیا اور اسے بتایا گیا کہ اسے جسم فروشی کا کام کرنا ہوگا۔ لیکن جب اس نے انکار کردیا تو خاتون نے اسے مارا اور ایک مدعاعلیہ نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

اس کے بعد متاثرہ بچی کو ایک دوسرے اپارٹمنٹ میں لیجایا گیا اور وہاں اسے دو ہفتوں تک بند رکھا گیا۔ اور جہاں اسے دو مدعاعلیہان نے جسنی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اور اس سے جسم فروشی کام لیا جاتا رہا۔ جب تک پولیس نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ نہیں مارا۔

پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر انسانی اسمگلنگ، جنسی زیادتی اور چکلا چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 10 سال قید کے ساتھ ساتھ ملک بدری کی سزا سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button