متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر 2 شیشہ کیفے اور ایک جیم بند

خلیج اردو
02 اپریل 2021
دبئی : جمعارت کے روز حکام نے تین مراکز کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جو کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

ٹویٹر پیغام میں دبئی میونسپلٹی نے کہا کہ انہون نے دو شیشہ کیفے بند کیئے ہیں جن میں سے ایک کاراما اور ایک ریگت آلبوتین کے علاقے میں واقع ہے۔ انہیں حفظات صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔

بزنس بے میں موجود ایک فٹنس سنٹر کو زیادہ رش پیدا کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا۔ اس کیلئے دبئی اسپورٹس کونسل کی معاونت حاصل کی گئی ۔

یہ بندشیں متحدہ عرب امارات میں بلدیہ کی تازہ ترین چھاپوں کا حصہ ہے۔

اب تک 2228 معائنے کیے گئے اور 3 مراکز کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 20 کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button