خلیج اردو آن لائن:
شارجہ پولیس البتینہ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے جس میں ایک پاکستانی باشندے کی ہلاکت ہوئی تھی۔ یہ واقعہ متعدد پاکستانیوں ہی کے درمیان جگھڑے کی وجہ سے پیش آیا۔ اور اسی جگھڑے میں شامل ایک پاکستانی ہلاک ہوگیا تھا۔
ہلاک ہونے والی پاکستانی کی ہلاکت کی وجہ کے بارے میں شارجہ پولیس کا کہنا ہے مشتبہ افراد نے متاثرہ شخص پر حملہ کیا اور اس کے جنسی اعضاء چاکو سے وار کیے جس کی وجہ سے متاثرہ شخص جانبحق ہوگیا۔
واقعہ کب پیش آیا؟
پولیس کے مطابق انہیں گزشتہ منگل کی رات 1 بجے واقعہ مقام پر موجود ایک عینی شاہد کی جانب سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ ایمرجنسی کال موصول ہونے کے فوری بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو القاسمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جس کے بعد جانبحق ہونے والے شخص کی میت پوسٹ پارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹی میں منتقل کر دی۔
پولیس اس تنازعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے تفتیش شروع کر چکی ہے۔
Source: Gulf News







