خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی نیوز ایجنسی کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ جو کار سوار اپنی گاڑی کے انجن کو چلتا چھوڑ کر شاپنگ کرنے یا کسی اور کام چلے جاتے ہیں ان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر کار سوار، شپانگ کرنے کے لیے، پیٹرول پمپوں پر یا اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا انجی چلتا چھوڑ جاتے ہیں۔ اور ایسے عمل سے متعدد بار گاڑیاں چوری ہوئی ہیں۔ لہذا ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اب ایسا کرنے پر 500 درہم جرمانہ عائد ہوگا۔
#أخبارنا | #شرطة_أبوظبي: غرامة 500 درهم لترك السيارة بحالة تشغيل أثناء التسوق #أخبار_شرطة_أبوظبيhttps://t.co/btGWcQPb0G pic.twitter.com/PnHP6NEczI
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) April 2, 2021
پولیس نے زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کا انجن خاص طور پر اس وقت چلتا چھوڑ کر مت جائیں جب گاڑی کے اندر بچے یا شیر خوار بچے سوار ہوں۔
نوٹ:
خیال رہے کہ 1995 کے وفاقی قانون نمبر 21 کے آرٹیکل 5 کے مطابق پارکنگ کے لیے مخصوص مقام کے علاوہ کہیں بھی گاڑی پارک کرنا منع ہے۔ تاہم، اگر آپ پارکنگ کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر گاڑی کھڑی کرنے کے لیے مجبور ہیں تو پھر گاڑی کو سڑک کے انتہائی دائیں جانب لے جائیں، جتنا ممکن ہو سکے، چوراہوں، گزرگاہوں، ڈھلوانوں اور موڑوں سے دور گاڑی کھڑی کریں۔ اور آپ کو اس صورت میں بھی تمام احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گیں اور گاڑی کے انجن چلتا نہیں چھوڑنا ہوگا۔
Source: Gulf News







