خلیج اردو آن لائن:
روس کے ایک ہسپتال میں جمعے کے روز آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز ہسپتال کے باہر سے آگ بھجانےکی کوشش کر رہے تھے جبکہ آگ لگنے باوجود ڈاکٹروں نے ایک مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل کر کے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی۔
آگ بلیگوشچینسک ایک دوراز کے شمالی شہر میں لکڑی کی چھت والے ہسپتال میں لگی۔ جس کے بعد ہسپتال دھویں سے بھر گیا اور 60 مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکالنا پڑا۔
لیکن ٹھیک اسی وقت ہسپتال کی زمینی منزل پر 8 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ایک مریض کی اوپن ہارٹ سرجری (دل کا آپریشن) کر رہی تھی۔ انہوں نے آگ لگنے باوجود اپنا کام جاری رکھا اور کامیابی سے آپریشن مکمل کیا۔
ریاستی ٹیلی ویژن کو انٹریو دیتے ہوئے اس ہسپتال کے دل کی سرجری سے متعلق یونٹ کے سربراہکا کہنا تھا کہ "ہمیں اس شخص کی جان بچانا تھی اور اس کے لیے ہم ہر حد تک گئے”۔
ایمرجنسی وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ آپریشن روم کو ایک الگ تار کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی اور فائر فائٹرز نے یقینی بنایا کہ دھواں آپریشن روم تک نہ جائے۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد مریض کو جلتے ہوئے ہسپتال سے نکال کر ایک اور ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
آگ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ جسے بغیر جانی نقصان کے قابو کر لیا گیا۔
مزید برآں، مقامی حکام نے آگ کے باجود سرجری مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Source: Khaleej Times






