متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 6 مہینوں کے گولڈن رہائشی ویزہ کا اجراء کر دیا گیا

خلیج اردو
02 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے ایک ایسی سروس کا آغاز کیا ہے جس میں امیدواروں کو گولڈن رہائشی ویزہ کیلئے درخواست دینے کی اجازت ہو گی۔

امیدواروں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ تمام لوازمات پورے کریں اور یہ ان کیلئے فائدہ مند ہیں جو زیادہ سفر کرتے ہیں۔

ایف اے آئی سی نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا ہے کہ 6 مہینے کے وئزہ کیلئے فیس 1150 درہم ہوگی۔ اس میں تجدید ممکن ہوگی۔

6 مہینے کا ویزہ صرف ان کیلئے ہے جو گولڈن ویزہ کیلئے تمام تر مراحل کو مکمل کر لے۔

یہ ویزہ پبلک سیکٹر یا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں ، کاروباری حضرات ، ڈاکٹر اور سائنسدان ، ایجاد کرنے والوں ، پی ایچ ڈی ہولڈرز ، کھلاڑیوں ، کلچر اور آرٹ میں نمایاں تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کیلیئے ہے۔

انجینئرنگ اور سائنس کے ماہر (وبائی امراض اور وائرس ، مصنوعی ذہانت ، بڑا ڈیٹا ، کمپیوٹرز ، الیکٹرانکس ، پروگرامنگ ، بجلی ، جینیات اور بایو ٹکنالوجی) ، اسکولوں یا کالجیز کے ذہین اور فتین طلباء کیلئے اس ویزہ کو جاری کیا جا سکتا ہے۔

ویزہ کیلئے درخواست دینے کا طریقہ کار آئی سی اے کی ویب سائٹ (https://smartservices.ica.gov.ae/) پر موجود ہے ۔

درخواست دہندگان کو اپنی معلومات کو درست طریقے سے درج کرنے ، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے ، درج کردہ ڈیٹا کا انسر نو جائزہ لینے اور درخواست کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر درخواست تبدیلیوں کیلئے واپس کردی جائے تو متعلقہ درخواست دہندہ کو ضروری معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور 30 دن کے اندر درخواست دوبارہ جمع کرانا ہوگی۔ اس مرحلے میں ناکامی کے نتیجے میں درخواست منسوخ ہوجائے گی۔

اگر درخواست دہندہ کو اس کی تین بار لوٹا دیا جاتا ہے تو یہ خود بخود منسوخ ہوجائے گا اور درخواست دہندہ کو دوبارہ نئی درخواست جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button