
خلیج اردو: کورونا کی تیسری لہر اور مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سےبرطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔
پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اور بنگلادیش کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ریڈ لسٹ ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو 10دن قرنطینہ میں گزارنے پڑیں گے۔
ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔
برطانیہ سے شہریوں کی واپسی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا تاہم پاکستان نےبرطانیہ سے آنے والے مسافروں پر کوئی پابندی نہیں لگائی تھی۔







