متحدہ عرب امارات

 ابوظہبی بگ ٹکٹ میں سری لنکن باشندے نے 12 ملین درہم جیت لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز منعقد ہونے والی ابوظہبی بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی 227 ویں سیریز میں سری لنکا کے باشندے محمد مشفاق نے 12 ملین درہم جیت لیے۔

انعام جیتنے والے خوش نصیب کا  ٹکٹ نمبر  054978 جو اس نے 29 اپریل کو خریدا تھا۔

انعام جیتنے کے بعد جب بگ ٹکٹ کے میزبا رچرڈ نے مشفاق کو فون کیا تو اس کا کہنا تھا کہ "اوہ میرے خدا، تم ہی وہ ہو جو لوگوں کی زندگیاں بدلتے ہو”۔

محمد مشفاق کا مزید کہنا تھا کہ "بہت بہت شکریہ، اس وقت میں چھٹیوں پر سری لنکا آیا ہوا ہوں۔ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور میں کچھ بول نہیں پا رہا”۔

مشفاق کے علاوہ دو بھارتی باشندوں نے بلترتیب 3 اور 1 ملین درہم کا انعام جیتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button