متحدہ عرب امارات

شراب کا غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کا پولیس پر حملہ ، شراب کی بوتل پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری

خلیج اردو
04 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میں غیر قانونی شراب فروشوں کے خلاف چھاپوں کے دوران شراب فروشوں کی ایک گینگ نے پولیس اہلکار پر چاقوں سے حملہ کیا اور ان کے سر پر شراب کی بوتل دے ماری۔

اتوار کو دبئی کی ماتحت عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ دبئی پولیس نے دبئی انوسٹمنٹ پارک سے غیر قانونی شراب فروشوں کو اس وقت گرفتار کیا جب 9 رکنی نائجیرین گینگ نے پولیس اہلکار پر چاقووں سے حملہ کیا اور ان کے سر میں بوتل ماری۔ ان کے حملے سے 23 سالہ پولیس اماراتی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا۔

پولیس اہلکار نے عدالت کو دیئے بیان میں بتایا کہ جب وہ وقوع کے روز 11 بجے غیر قانونی شراب فروشوں کے خلاف چھاپہ ماررہا تھا تو تین افراد نے مذحمت کی۔اتاہم انہیں قابو کیا گیا اور انہیں گرفتار کرکے جل علی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

ہم انہیں لے کر جارہے تھے کہ جب ایک گروہ نے ہم پر چاقو اور شراب کی بوتلوں سے حملہ کیا۔ ہم نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے سر پر بوتل مار کر فرار ہوئے۔ ان کے حملے سے پولیس اہلکار کے سر میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں دبئی اسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔

دبئی پولیس نے تمام 9 افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چاقو اور دیگر سامان ضبط کیا۔ ملزمان کے پاس غیر قانون شراب فروشی سے حاصل کی گئی رقم بھی موجود تھی جو پولیس نے برآمد کی۔

Source ; Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button