متحدہ عرب امارات

دبئی: سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے منگل کے  روز اعلان کیا گیا ہے کہ  اس نے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کر کے 150 درہم مقرر کر دی ہے۔

ڈی ایچ اے کے مطابق کم کی گئی قیمتوں کا اطلاق صرف سرکاری ہسپتالوں پر ہوگا۔

تاہم، حکام کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہپسپتال کورونا ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے زائد نہیں لے سکتے۔

خیال رہے کہ اس کے پہلے 13 ستمبر کو ڈی ایچ اے نے نجی اور سرکاری ہسپتالوں پر کورونا ٹیسٹ کی قیمت کم کر کے 250 درہم کی تھی۔ جو اب سرکاری ہسپتالوں پر مزید کم کر کے 150 درہم کر دی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کورونا ٹیسٹوں کو زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانا  اور لوگوں کو ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button