خلیج اردو
29 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اکثر حکومت کی دریا دلی اور رحمدلی کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ حکمرانوں کے دلوں میں عوام کا درد کسی سے چھپا نہیں۔ ایسے میں بے کسوں اور مجبور افراد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جاتا ہے۔
دبئی میں 5 مہینوں سے صدمے کے باعث بسترمرگ پر پڑے مریض کا اسپتال میں علاج کے دوران 1۔6 ملین درہم کا بل بنا تھا۔ مریض چلنے پھرنے ، بولنے اور دیگر بنیادی سرگرمیاں کرنے سے قاصر تھا۔ اس کو بھارت روانہ کر دیا گیا۔
مذکورہ بھارتی شہری 30 سالوں تک امارات میں رہا۔ پہلے وہ کامیاب کاروبار کرتا تھا لیکن اچانک اس کا کاروبا ختم ہوا اور وہ 2500 درہم پر مزدوری کرنے لگا۔ اس کی بیوی کو کیسز جبکہ بیٹی کو دل کی بیماری ہے۔
اپنے خاندان کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے وہ متحدہ عرب امارات میں رہا اور اچانک دورہ پڑنے سے اسپتال میں پڑا رہا۔ پانچ مہینوں سے اس نے اسپتال کا بل نہیں بھر جو 1۔6 درہم تک پہنچ گیا تھا۔
60 سالہ رام چندران کوما میں رہا اور اس کا علاج جاری رہا۔ متحدہ عرب امارات میں سماجی ورکرز نے بھارتی سفارتخانہ کے تعاون سے بھارتی شہری کو ملک واپس روانہ کیا۔
اسپتال نے رحمدالی کا مظاہر کرتے ہوئے ان کا بل معاف کیا۔ اس کے سفری اخراجات سمیت دیگر ادائگیاں سماجی رضاکاروں نے کی۔
Source : Khaleej Times






