خلیج اردو
29 ستمبر 2020
دبئی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں اسپتالوں اور کلنکس کیلئے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق بخار اور دیگر متعدی امراض کو دیگر سپیشلائزڈ میڈیکل کلنک سے الگ کیا گیا ہے۔
ڈی ایچ اے میں ڈائریکٹر جنرل حمید آلقتامی نے کہا ہے کہ کلنکس کے معائنوں کے دوران ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے کہ ایک دوسرے کو منتقل ہونے والی بیماریوں کے مراکز کو باقی طبی مراکز سے الگ کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آل مظہر ، آلصفا ، آل ممظر کلنکس آج کے بعد بخار کے کلنکس میں مریض نہیں دیکھیں گے۔ یہ مریض ڈی ایچ اے کے دیگر مراکز میں اپنا معائنہ کرائیں گے اگر ان میں بخار یا دیگر متعدی امراض کی علامات ہوں۔
ڈی ایچ اے کا یہ اقدام بنیادی مرکز صحت میں آنے والے مریضوں خصوصاً بچوں ، بوڑھوں اور حاملہ خواتین کے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔
Source : Gulf News







