اگر آپ متحدہ عرب امارات میں تفریحی ویزا پر موجود ہیں یا کسی اور ویزا پر رہائش پزیر ہیں اور اس کی مدت پوری ہو چکی ہے تو حکام آپ سے ویزے کی مدت سے زیادہ رہائش اختیار کرنے پر جرمانہ وصول کر سکتے ہیں۔ لہذا جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کیا قانون میں کوئی ایسی گنجائش موجود ہے جس سے یہ جرمانہ کم یا معاف کروایا جا سکتا ہے؟
ویدا سیرانو نامی ماہر قانون نے کے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے تو اگر آپ کے ویزا کی مدت ختم ہو رہی تو آپ کو کسی صورت میں بھی مدت سے زیادہ نہیں رہنا چاہیے بلکہ جلد سے جلد ویزا کی مدت بڑھانے کے لیے درخواست دینی چاہیے۔ بصورت دیگر مدت زیادہ رہائش اختیار کرنے بھاری جرمانے ادا کرنے پڑیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے آپ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ویزا کے لیے بھی بھاری رقم ادا کرنا پڑے۔
اس کے باوجود بھی اگر آپ کو کسی مسئلے کی وجہ سے ویزا کے مدت سے زیادہ رہائش اختیار کرنی ہی تو سب سے پہلے جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کتنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
سیروتفریح پر آئے لوگوں کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود رہائش اختیار کرنے پر جرمانہ اس طریقے سے لگایا جاتا ہے:
ویزاختم ہونے کے بعد پہلے دن کا جرمانہ 200 درہم ہے اور اسکے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہے اور یہ تب تک لگتا رہے گا جب تک آپ ویزا مدت میں اضافے کی درخواست نہیں دے دیتے۔ جب درخواست دیں گئے تب 100 درہم پراسس فیس الگ ہوگی۔
مستقل رہائشیوں کا ویزا ختم ہونے اور اسکے بعد بھی رہائش اخیتار کرنے کی صورت میں جرمانہ درج ذیل ہوگا:
ویزا ختم ہونے کے پہلے دن کا جرمانہ 125 درہم، اس کے بعد 6 ماہ تک 25 درہم ہر دن کا جرمانہ ہوگا اور 50 درہم 6 ماہ سے ایک سال تک۔ ایک سال بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا۔
ایسی صورتحال میں پھنسے لوگوں کے لیے درج ذٰیل آپشنز دستیاب ہیں:
1۔ جرمانہ ادا کریں، اور ملک چھوڑ دیں یا اپنا ویزے کی مدت قانونی طور پر بڑھائیں۔
2۔ اپنے ملک کے سفارت خانے سے مدد کے لیے رابطہ کریں۔
3۔ یا متحدہ عرب امارات کے خارجہ اور رہائشی امور کے ڈائریکٹر جنرل کو جرمانے میں کمی یا معافی کی درخواست کریں۔
آپ جرمانے کی معافی یا کمی کے لیے دبئی میں ال آویر امیگریشن سنٹر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ال آویر سنٹر جانے پر کو ایک درخواست جع کروانی ہوگی جس پر آپ کو درج ذیل جوابات میں ایک موصول ہو سکتا ہے:
1۔ درخواست خارج کی جا سکتی ہے
2۔ یا جرمانے کمی کی جا سکتی ہے
3۔ قسمت اچھی ہوئی تو جرمانہ معاف بھی کیا جا سکتا ہے
دبئی امر سنٹر آپ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 8005111 ۔
پورے امارات میں سے کال کرنے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا: 600522222
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اکثر اوقات ایمنسٹی اسکیم بھی نکالتی ہے جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر لوگوں فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔
Source : Gulf News







