خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی : اگر آپ کو ایسے مرکز کی تلاش ہے جہاں سے آپ کورونا کا ٹیسٹ کم رقم میں کر سکیں اور وہ مرکز قابل بھروسہ بھی ہو تو آُ کی مشکل کا حل سامنے آگیا ہے۔ آپ کو واک ان فاصلے پر کم قیمت میں قابل اعتماد مرکز سے کورونا کا پی سی آڑ یا ڈی پی آر ٹیسٹ کرنے کو ملے گا۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف مراکز میں کورونا کا فری ٹیسٹ کیا جاتا ہے جہاں عوام کو مختص کردہ مراکز میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مفت میں دی جاتی ہے۔ یہ مراکز ابوظبہی اور دبئی میں واقع ہیں۔ اس کیلئے زیادہ رسک والے افراد ، انتہائی اہم سروسز دینے والے افراد ، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے گھریلو ملازمین شامل ہیں۔
آپ جس پر کیٹگری سے تعلق رکھتے ہوں ، آپ کا بالکل مفت ٹیسٹ کیا جائے گا اگر آُ وزارت صحت اور روک تھام کے مختص کردہ سکرینن سنٹرز میں جائیں گے اور اس کیلئے اپوائنٹ لینی ہو تو 80011111 کے ہاٹ لائن پر کال کرنے ہو گی۔ آپ کے قریبی مرکز میں آپ کو اپوائنٹمنٹ دی جائے گی۔ یہ مراکز کس امارات میں کہاں پر ہیں ، اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
شارجہ : شارجہ میں گالف اینڈ شوٹنگ کلب ، السجا شاپنگ سینٹر ، الغرب پولیس اسٹیشن اور افریقہ ہال کے قریب ال قاسمیہ کے علاقے میں ، واست صحت مرکز ، شارجہ صحت مرکز ، لویو الویاہ صحت مرکز ، الہاڈ صحت مرکز ، القسیمی ہسپتال ، کویت ہسپتال شامل ہیں ۔
عجمان : عجمان میں یہ مراکز الجیرف 2 ، البیت میت واہد ہال ، جہاں مفت میں پی سی آڑ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
راس الخیمہ : کارنیکی کے قریب دافان الخور مرکز ، المائریڈ ہیلتھ سنٹر ، الجزیرہ صحت مرکز ، ال ڈیگداہ صحت مرکز ، الہیت صحت مرکز ، ال رمز ہیلتھ سینٹر ، ابراہیم عبید اللہ ہسپتال ، ساقر ہسپتال ، نیا عبد اللہ عمران اسپتال ، شام اسپتال میں مفت کورونا ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
ام القوین : دفاعی کیمپ ، السلمہ صحت مرکز ، فلاج المولیلا صحت مرکز ، الخازان صحت مرکز ، الرفا صحت مرکز ، پریونشن میڈیکل سینٹر ، یو اے کیو ہسپتال وہ مراکز ہیں جہاں کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے۔
فوجیرہ : فوجیرہ اسپتال کے قریب نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر اور ایکسہیبشن سنٹر میں بالکجل مفت ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
50 درہم میں ٹیسٹ :
آپ متحدہ عرب امارات کے مختلف مراکز میں صرف 50 درہم میں ڈفریکٹیو فیز انٹرفیومیٹری (DPI) ٹیسٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ابوظہبی میں داخلے کا ارادہ کررہے ہیں تو ڈی پی آئی ٹیسٹ آپ کیلئے قابل استعمال ہے۔
ڈی پی آئی ٹیسٹ مراکز ابوظہبی میں زید اسپورٹس سٹی ، ابو ظہبی کورنچے ، لیزر اسکریننگ سنٹر – گانٹوت میں کیے جاتے ہیں جبکہ دبئی میں پورٹ راشد ، الخوانی ، لیزر اسکریننگ سینٹر – ابو ظہبی بارڈر سے پہلے گانٹوت میں ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ شارجہ میں شارجہ گالف اینڈ شوٹنگ کلب ، عجمان میں امارات ہاسپٹلٹی سینٹر ، راس الخیمہ میں نیشنل ٹیسٹنگ سینٹر کے قریب ڈیفن الخور ، فوجیرہ میں فوجیرہ مال کے قریب فوجیرہ سنٹر ، لعین میں الحلی ویڈنگ ہال وہ مراکز ہیں جس میں ڈی پی آر ٹیسٹ صرف 50 درہم کے عوض کیا جاتا ہے۔
85 درہم میں ٹیسٹ : سیہا سنٹرس بھی کسی بھی شخص کو 85 درہم میں پی سی آر ٹیسٹ کرا کر دیا جاتا ہے، اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے 800 1717 پر کال کرکے معلومات لی جا سکتی ہے۔
سہا ٹیسٹ مراکز کیلئے دبئی میں سٹی واک ، پورٹ راشد ، الخوانی جبکہ ابوظہبی میں زید اسپورٹس سٹی ، ال واٹبہ اسکریننگ سینٹر ، بحریہ اسکریننگ سینٹر ، ال شمخھا اسکریننگ سینٹر اور ابو ظہبی کورنچے شامل ہیں۔ العین میں اشاریج اسکریننگ سنٹر میں 85 درہم میں پی سی آر ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
150 درہم میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تمام اسکریننگ مراکز میں 150 درہم میں کورونا پی سی آر ٹیست کرایا جاتا ہے ، اس حوالے سے ہاٹ لائن 800 342 پر کال کرکے مزید معلومات لی جا سکتیں ہیں۔
الاحلی کلب ، النصر کلب – اود میتھا ، حمریہ ، مجلس الرشیدیہ ، مجلس الجمیرا ، مال امارات ، مردف سٹی سنٹر ، دیرا سٹی سینٹر وہ مراکز ہیں جہاں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 150 درہم میں کوران پی سی آر ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
Source : Gulg News







