
خلیج اردو آن لائن:
دبئی پولیس نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی پولیس کی موبائل ایپ یا اسمارٹ پولیس اسٹیشنوں کے ذریعے فنانشل کرائمز میں اپنا کریمنل اسٹیٹس اور سفری پابندی کے حوالے سے اسٹیٹس چیک کریں۔
جمعے کے روز ایک ویڈیو ٹوئیٹ میں دبئی پولیس نے رہائشیوں کو مکمل طریقہ کار بتایا ہے کہ وہ کیسے چیک کر سکتے ہیں کسی فنانشل کرائم میں انکا اسٹیٹس کیا ہے اور ان پر کوئی سفری پابندی تو عائد نہیں کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو یہ ہدایت انکی حفاظت کے پیش نظر کی گئی تاکہ انہیں کسی سفر کے دوران یا کسی اور معاملے میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Ever wondered how to inquire about criminal status in financial crimes?
Watch the following video to learn how to inquire about the criminal status in financial crimes, as well as travel bans via #DubaiPolice smart stations & platforms. pic.twitter.com/o0HHtpaAY1— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) November 13, 2020
کریمنل اسٹیٹس اور سفری پابندی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
1۔ سب سے پہلے دبئی پولیس کی ایپ انسٹال کریں
2۔ دوسرے مرحلےمیں ایپ میں دیئے گئے کریمنل سروس کے بٹن پر لک کریں
3۔ اس کے بعد "کریمنل اسٹیٹس ان فنانشل کرائمز” کی آپشن کا انتخاب کریں
4۔ امارتی شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی تصدیق کریں
درج بالا معلومات درج کرنے کے بعد آپ کا اسٹیٹس بتا دیا جائےگا۔ اور اگر آپ پر کسی قسم کی کوئی سفری پابندی عائد کی گئی ہے تو آپ کو متعلقہ محکمے کی طرف بھیج دیا جائےگا۔
Source: Gulf News







