متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی شاندار کارکردگی، کورونا وائرس کے دوران 4 ہزار سے زائد ریسکیو مشن کیے، تفصیلات پڑھیے

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کی وبا کے دوران شارجہ پولیس کے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی شاندار رہی، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 4 ہزار 244 امدادی مہمات کی گئیں۔

ان مہمات میں زمینی اور بحری امدادی آپریشنز اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں کیے گئے مشن شام ہیں۔

ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائرریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیصل جاسم ال دوکھی  نے ان مہمات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے 292 زمینی جبکہ 21 سمندری آپریشنز کیے ہیں۔ اور 3 ہزار 7 لوگوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ہے۔

بوڑھوں اور شدید بیمار افراد کو بھی ٹرانسپورٹ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ریسکیو ڈیپارٹمںٹ نے 850 انسانی ہمدردی کے آپریشن کیے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل دوکھی کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام آپریشنز میں ریسکیو ٹیمیں فوری حرکت میں آئی اور مدد کے لیے پہنچی ہیں جس بہت ساری زندگیاں بچائی گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ” فوری مدد کےلیے پہنچے سے خطرناک حادثات کے باعث گاڑیوں میں پھنسے افراد کی حفاظت میں مدد ملتی ہے۔ اور لفٹوں میں پھنس جانے والےیا گھروں میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کے لیے وقت بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے”۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار جدید ساز و سامان سے لیس ہیں، جن میں کشتیاں اور ہوائی غبارے شامل ہیں جن کی مدد سے بھاری اشیاء ریسکیو کیا جاتا ہے۔

تاہم، فیصل جاسم کی جانب سے شہریوں کو درخواست کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے گرد جمع نہ ہوا کریں تاکہ امدادی کاروائی بلا رکاوٹ پوری کی جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ڈرائیوروں سے درخواست کی ہے وہ ایمبولینسوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کو راستہ دے  کر امدادی کاروائیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button