پاکستانی خبریں

سیاست دانوں کو ایک دوسرے کو جیل بھیجنا بند کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،،، ہم نے نیب کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر اپنی تجویز سامنے رکھتے ہوئے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں سیاسی معاملات کے بجائے ان کے مسائل کو ترجیح دی جائے۔ اگر نیشنل اکانومی چارٹر بنانا ہے تو اتفاق رائے ضروری ہے۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کو فکر روٹی کپڑااورمکان کی ہے۔ میثاق جمہوریت کے بغیر عوام کی امید پوری نہیں کی جاسکتی۔ ہم ابھی تک عوام کو ریلیف پہنچانےمیں ناکام رہے، ہربجٹ ان ڈائریکٹ ٹیکس پرزور دیتا ہےاورنقصان عام آدمی اٹھاتا ہے۔

 

چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نیب ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ادارہ ہے، ہمارے منشور میں نیب کو ختم کرنا ہے۔ دہشت گردی ختم کرنے سے متعلق یا معاشی فیصلوں پر مشاورت ضروری ہے،جب تک سیاسی مشاورت شامل نہیں ہوگی ہم آگے نہیں جاسکتے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے وہ پریشان کن ہے ،سولر سسٹم کے خلاف مافیاز سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button