متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں ہونے والے جرمانوں کی مکمل فہرست

خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا اور جون میں لاک ڈاؤں ختم کر کے لوگوں کی نقل و حمل پر سے پابندی ختم کر دی گئی۔ لیکن اس پابندی کو ختم کرنا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر عمل کے ساتھ مشروط تھا۔

تاہم رات کے وقت نقل و حمل پر پابندی کے ختم کرنے کے بعد کورونا ایس او پیز کی سخت خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔ جس کے باعث حکام نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے وارننگ جاری کی۔
اس حوالے سے فیڈرل پبلک پراسیکیوشن میں ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے قائم مقام سربراہ سالم ال الزابی کا کہنا تھا کہ "خلاف ورزی کو دہرانے والے افراد کے لئے جرمانے میں دگنا اضافہ کیا جائے گا۔ تیسری مرتبہ (خلاف ورزی کرنے والے) مجرموں کو چھ ماہ تک جیل کی سزا ہوسکتی ہے اور، یا کم از کم 1 لاکھ درہم جرمانہ ہو سکتا ہے”۔

خیال رہے کہ یہ قوانین ابھی نافذ العمل ہیں۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری کی صورت میں ہونے والے جرمانوں کی نیچے دی گئی ہے۔ اور یہ فہرست 19 مئی کو جاری کی گئی تھی:اجتماعات کی میزبانی کرنے اور لوگوں مدعو کرنے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

  • بطور مہمان کسی اجتماع (یا پارٹی) میں شرکت کرنے کی صورت میں 5 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • گاڑٰی میں 3 سے زائد مسافر ہونے کی صورت میں 3 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اساتذہ کو 30 ہزار درہم اور ان اساتذہ کی میزبانی کرنے والے پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا
  • کام کی جگہوں یا دیگر مقامات جیسا کہ دکانوں اور ہوٹلوں پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی صورت میں فی کس 3 ہزار درہم جرمانہ اور ااس ادارے کو 5 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • کام کی جگہ یا دفتر میں ماسک نہ پہننے کی صورت میں ملازم کو 5 سو درہم جبکہ کمپنی کو 5 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • گھر میں قرنطینہ کیے جانے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں 50 ہزار درہم جرمانہ
  • کورونا کےمرض کی تشخیص ہوجانے کے بعد ٹریکنگ کے لیے بنائی گئی اسمارٹ ایپ ڈاؤنلوڈ نہ کرنے کی صورت میں 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • ٹریکنگ ڈائیوس یا حکام کی جانب سے انسٹال کی گئی ایپ میں ترمیم کرنے کی صورت میں 20 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
  • کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار کی صورت میں 5 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
[ad id=”17140″]

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا  ہے۔ لہذا اب کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ کورونا کے پھیلاؤ کو روک کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں حکام کی مدد کی جا سکے۔

[ad id=”17140″]

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button