روزنامہ البیان نے پیر کو رپورٹ کیا کہ، راس الخیمہ میں محکمہ انسانی وسائل نے 3،000 سرکاری ملازمین کی کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے پہل کی ہے۔
اس نئے اقدام کا آغاز اس وقت ہوا جب حکومت نے سرکاری دفاتر کو 50 فیصد صلاحیت پر کام کرنے کی اجازت دی ۔ اسکریننگ دوسرے سرکاری محکموں اور آر اے کے (RAK) اسپتال کے تعاون سے کی جائے گی۔
محکمہ انسانی وسائل کے جنرل ڈائریکٹر ، محمد عبد اللطیف خلیفہ نے بتایا کہ محکمہ نے ہر محکمہ کے لئے مخصوص معیارات کا اعلان کیا ہے جن میں کام کرنے والے ماحول محفوظ ہوں ، اور ملازمین ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے دفاتر سے کام دوبارہ شروع کرسکیں گے۔
البیان کے مطابق ، بہت سے محکمے اپنے ملازمین کو دوبارہ دفتر سے کام کرنے دیں گے ، بشمول عدالتیں اور آر اے کے (RAK) میونسپلٹی۔
Source : Khaleej Times
1 June 2020







