خلیج اردو
24ستمبر2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متائثرہ جوڑے کے بچے معجزانہ طور پر وائرس سے محفوظ رہنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
5 سالہ جڑوں بچے اور ایک سالہ بچہ جو آئسولیشن سنٹر میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے تھے وہ آئسولیشن سنٹر سے باحفاظت باہر نکلے ہیں۔
آستر کلنک دبئی میں جنرل سرجن ڈاکٹر یشدیپ سنہا نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ خدا کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ ان کے بچے کورونا وائرس سے محفوظ رہے کیونکہ وہ فکرمند تھے کہ اب کے بچے کورونا سے متائثر ہوں گے۔
ڈاکٹر سنہا اور اس کی بیوی پش پالاتھا کو کورونا وائرس لاحق ہوا تھا جس میں وہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے پر آئسولیشن سنٹر میں الگ الگ بیڈز پر رکھے گئے جبکہ ان کے بچوں کو کھونے میں بیڈ دیا گیا تھا۔ تاہم والدین کا علاج ہونے کے بعد جب وہ صحت یاب ہوئے اور ان کے بچوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تو وہ محفوظ پائے گئے۔
ڈاکٹر سنہا نے بتایا کہ یہ کافی جزباتی لمحات تھے جب بچوں کو چھو نہین سکتے تھے اور ان سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا تھا۔ دو جڑواں بچوں کا اس دوران سالگرہ بھی آیا جسے انہون نے وارڈ کے اندر ہی منایا۔
آستر اسپتال میں ایمرجنسی شعبہ کے سربراہ ڈاخہ مصطفیٰ سیف نے بتایا کہ والدین کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی نگرانی کی جاتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئے جبکہ والدین کو مسلسل ادویات دی جاتی رہی۔
Source: Khaleej Times







