متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز سے اموات کی تعداد انتہائی کم ، صحت یابیوں کی شرح زیادہ

خلیج اردو
09 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا آنے کے بعد 7.5 ملین کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں کورونا سے اموات کی شرح 0.5 فیصد جبکہ صحت یابیوں کی شرح 90 فیصد ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر آل حمادی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا سے صحت یابیوں کی حوصلہ افزا اعداد و شمار کی وجہ امارات کا بہترین نظام صحت ہے جس میں زیادہ لوگوں تک رسائی ان کے ٹیسٹ کرنے ، علاج کی بہتر سہولت، طبی عملے کی موجودگی اور مناسل دیکھ بال شامل ہے۔

آل حمادی نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز ہماری پہنچ سے باہر نہیں۔ میں ہم مکمل تیار ہیں کہ اس صورت حال سے نمٹیں۔

ڈاکٹر حمادی نے ماسک کے استعمال اور دیگر احتیطاطی تدابیر کے اپنائے رکھنے پر زور دیا اور انہون نے تجویز کیا کہ عوام قوت مدافعت بڑھانے کیلئے متوزن غذا کا استعمال یقینی بنائیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button