متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
22 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ملک مین گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 1,649 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس کے 1,076 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو افراد وباء سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ابتک ملک میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 709378 اور صحت یاب ہونے والے 690926 جبکہ اموات 2020 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16432 ہیں۔ ملک میں سرکاری ملازمین جنہوں نے ویکسین نہیں کرائے ہوں ، کیلئے لازمین کیا گیا ہے کہ دو دن بعد اپنا کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button