متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1735 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1701 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہفتے کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 648 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 34 ہزار 445 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 14 ہزار 768 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1610 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button