متحدہ عرب امارات

رمضان المبارک: متحدہ عرب امارات میں آج کی رات 27ویں کی رات ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات ماہ رمضان کے آخری عشرے کے آخری 5 دنوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اور آج رات متحدہ عرب امارات میں 27ویں کی رات ہوگی۔ جسے لیلۃ القدر کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ رات مقدس ترین راتوں میں سے تصور کی جاتی ہے۔

آج کی رات مساجد میں معمول سے زیادہ رش ہوگا اور مسلمان نماز تراویح کے بعد رات دیر تک عبادات کریں گے۔

اگرچہ مسلمانوں کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ تاہم متعدد افراد کا ماننا ہے لیلۃ القدر کی رات 27ویں کی رات ہے۔

اس رات کی اہمیت کا اندازہ رسول کریمﷺ کی اس حدیث لگایا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے فرمایا کہ جو کوئی بھی ایمان اور اخلاص کے ساتھ لیلۃ القدر کی رات عبادت کرے گا اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

اس رات مسجدوں میں معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے اور لوگ سڑکوں اور گلیوں میں ہی عبادات کر رہے ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے شارجہ پولیس کی جانب سے ایک ایڈوائزری پہلے جاری کی جا چکی ہے کہ نمازیں مساجد کے احاطے کے اندر ہی ادا کرنے کی اجازت ہوگی، چوراہوں اور گلیوں میں عبادات کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس کی اضافی نفری کو گشت پر مامور کیا جائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ نمازی گلیوں اور سڑکوں پر نمازیں ادا نہ کریں اور ٹریفک کے بہاؤ اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button