
خلیج اردو
19 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ملک میں مزید دو افراد وبائی مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 1803 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1760 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 498957 جبکہ کل صحت یابیاں 481326 ہو گئیں ہیں۔
اس وقت ملک میں 1556 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
Source : Khaleej Times