متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : تین سال یا اس سے اوپر کے بچوں کو بھی ماسک لازمی پہننے کی ہدایت

خلیج اردو
19 اپریل 2021
ابوظبہی :تین سال یا اس سے بڑی عمر کے بچوں کو لازمی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا چاہیئے۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر (اے ڈی پی ایچ سی) کے متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کی سرکاری ترجمان اور مواصلاتی امراض کے شعبہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ ال ہوسانی کے مطابق تین سالر سے کم عمر کے بچوں کو فیس شیلڈ پہننے چاہئیں۔

انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ بچوں کو ہجوم والے علاقوں خصوصا کھیل کے میدانوں میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے لائسنس یافتہ میڈیکل ماسک کو ہر ایک کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کیلئے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ سانس لینے کے مسائل یا دائمی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئےاور جن بچوں کو خود ہی ماسک اتارنے میں دشواری پیش آرہی ہے وہ بھی مستثنیٰ ہوں۔

اگرچہ بچوں میں وائرس سے متائثر ہونے کے امکانات کم ہیں لیکن وہ وائرس کو پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی انفکٹ کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ نے شہریوں کو کرونا کے خلاف ویکسین لگانے کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس دنیا کی بہترین ویکسینیں موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button