
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز ملک بھر میں کورونا کے 1874 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 67 ہزار 309 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 37 اشاریہ 1 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 75 ہزار 71 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 731 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1486 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا کی ابتدا کے حوالے سے رپورٹ
کورونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں چین اور عالمی ادارہ صحت کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے چمگادڑوں سے انسانوں میں کسی دوسرے جانور کے ذریعے منتقل ہونے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔ اور وائرس کسی لیبارٹری سے لیک ہونے کے امکان انتہائی کم ہے۔
Source: Khaleej Times







